سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) رشتے کے تنازع پر پر فائر نگ سے لڑکی کے والدکو قتل کر دیا۔ تھانہ قلعہ کالروالا کے علاقہ والا میں رشتہ نہ دینے کے تنارع پر ملزم قصیر نے فائر نگ کرکے لڑکی کے والد احسان اللہ کو اس کے گھرگھس کر شدید زخمی کردیا جس کو تشویشنا ک حالت میں مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جس کو ڈاکٹرز نے لاہور میو ہسپتال میں ریفر کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملا۔تھانہ محرر احسان اللہ نے رابط پر بتایا کہ مرحوم کی بیوی پہلے کی فوت چکی ہے اس لئے ملزم کے خلاف اسکی بہن خالدہ بی بی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔