• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، کچہری کی اردومحافظ خانہ برانچ میں نویں روز دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلع کچہری ملتان کی اردو محافظ خانہ برانچ میں آتشزدگی کے نویں روز دوبارہ آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیواورفائر بریگیڈ کی ٹیموں کو طلب کرلیاگیا ۔تفصیل کے مطابق اردومحافظ خانہ برانچ میں 9 روز قبل لگنے والی آگ پر ریسکیو 1122 اورفائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے کئی گھنٹوں  بعد قابوپایاتھاجبکہ  اگلے 3 روز تک مزید فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں کے ذریعے آگ بجھانے کا کام کیا گیا تاہم پھر بھی نیچے موجود لکڑی میں آگ کی وجہ سے دھواں اٹھتا رہا ۔اس وجہ سے گزشتہ روز دوبارہ آگ بھڑک اٹھی جس پر دوبارہ ریسکیو ٹیموں کوطلب کرلیاگیا اور دوبارہ آگ کو بجھایا گیاہے تاہم ملبہ نہ نکالنے کی وجہ سے  آگ پرمکمل قابونہیں پایاجاسکاجس کی وجہ سے ریکارڈکو مکمل طورپرجلانے اورپانی کے ذریعے ضائع کرنے کی افواہیں بھی سرگرم ہیں اور اب  مسلسل پانی کے پریشر کی  وجہ سے  عمارت  کے بیٹھ جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ فرانزک سائنس لیبارٹری  بھی  پانچ روز گزرنے کے باوجود تاحال ابتدائی رپورٹ مجاز اتھارٹی کو پیش نہیں کی گئی،اس حوالےسے فرانزک حکام کاکہناتھاکہ ملبے کے مکمل اٹھائے جانے تک شواہدتک رسائی نہیں ہوسکتی اس لئے ابھی تک  رپورٹ مرتب نہ کی جا سکی ۔کچہری میں موجود سنیئر وکلاء کا کہنا ہے کہ شواہدختم کرنے کیلئے  جان بوجھ کرمعاملے کو طول دیاجارہاہے۔ایک وکیل ملک محمد علی نے کہا کہ  ریکارڈروم میں ٹریفک چالان کے علاوہ قدیم رجسٹریاں،اشٹام پیپرزرجسٹرز اور عرائض نویسوں کے بستہ جات کا ریکارڈ موجود تھا جس کے ضائع ہونے سے لوگوں میں مقدمات کا رجحان زیادہ شدید ہو جائیگا۔ 
تازہ ترین