پشاور ( احتشام طورو ٗوقائع نگار )پشتو موسیقی کی خو ش شکل مشہو گلوکارہ گل پانڑہ کا نیا البم خوب نئے سال میں ریلیز ہوگا جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے گل پانڑہ نے کہا کہ کوئٹہ ایکسلینس ایوارڈ شو میں ملک کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی اور معروف گلوکار شہزاد رائے کے ساتھ پرفارم کرکے بڑا مزہ آیا معیاری موسیقی کے فروغ کیلئے دن رات محنت کررہی ہوں میرا نیا البم خوب نئے سال میں دو جنوری کو ریلیز ہوگا انہوں نے کہا کہ معروف موسیقاروں سے باقاعدہ موسیقی کی تربیت حاصل کی ہے اور اب باقاعدگی سے ریاضت کرتی ہوں معروف موسیقاروں کی رہنمائی کی بدولت اپنا فنی سفر جاری رکھا ہے انہوں نے کہا کہ وہ پشتو کے ساتھ اردو اور فارسی زبان میں بھی گائیگی کر رہی ہے اور دنیا بھر میں اپنے چاہنے اولوں کی انتہائی شکرگزار ہوں کہ انکی محبت کی بدولت میرا گائیگی کا سفر کامیابی کے ساتھ جاری ہے