• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :جوتا فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

Multan Fire Short Circuit In Shoe Factory
ملتان میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی ، خام مال اور تیار سامان جل کر تباہ ہوگیا۔فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ملتان میں شارٹ سرکٹ کے باعث جوتیاں بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی ریسکیو 1122 کی فائربریگیڈز نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔

ملتان کے علاقہ وہاڑی روڈ پر ایک جوتیاں بنانے والی فیکٹری میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری میں موجود خام مال اور دیگر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

آتشزدگی کے بعد فیکٹری میں پڑاا سٹاک بھی جل گیا ،ریسکیو 1122 کی فائربریگیڈ موقع پر پہنچی جس نے آگ پر فوری طور پر قابو پالیا ہے، اس آپریشن میں ریسکیو کی چار گاڑیوں نے حصہ لیا آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین