سرگودھا میں اغواکاروں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ پیش آیا ہے۔ مقابلے میں2 اغوا کار ہلاک اور 2ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ اغوا کاروں نے مغوی نوجوان کو بھی قتل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے سرگودھا کے علاقے محلہ خواجہ آباد کوٹ مومن کے رہائشی عاطف نذیر کو16 اگست کو گھر کے باہر سے اغوا کرکے مغوی کے اہل خانہ سے15 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب نواحی گاوں21 جنوبی میں اغوا کاروں تک تاوان کی رقم لیکر مغوی کے اہل خانہ پہنچے، تو اسی دوران پولیس نے کارروائی کردی تھی۔
دونوں جانب سے فائرنگ تبادلے میں 2اغوا کار عامر شہزاد اور قیصر ہلاک اور 2ملزمان فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے ملزم قیصر کے گھر سے مغوی نوجوان عاطف نذیر کی لاش برآمد کرلی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تاوان ملنے سے پہلے ہی مغوی کو پہلے ہی قتل کرچکے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔