سرگودھا(نمائندہ جنگ)چیئرمین خدمت انسانیت ڈاکٹرصاحبزا دہ سیدزاہدحسین نے کہاکہ سرگو دھامیں بھکاریوں او رلاوا رث وگم شدہ بچوں کیلئے چائلڈپروٹیکشن بیوروکے قیام کوجلدازجلدیقینی بنایاجائے ۔ 3سال پہلے صوبائی حکومت نے اس ادارے کے قیام کی منظوری دی تھی تاحال یہ ادارہ فنڈزکی عدم فراہمی ودیگروجوہات کی بناپراس ادارے کا قیام زیرالتواہے ۔پنجاب حکومت چائلڈپروٹیکشن بیوروکے قیام کیلئے جلدازجلدفنڈزجاری کر ے۔