سرگودھا (نمائندہ جنگ) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبر شفیق الرحمٰن نےکہا کہ سرگودھا کو سی پیک منصوبہ میں شامل کرنے کیلئے سرگودھا چیمبر آف کامرس نے سرگودھا میں ڈرائی پورٹ کے قیام کیلئے سرگودھا سے میانوالی تک دو رویہ سڑک بنانے کیلئے حکومت کو تحریری طور پر سفارشات روانہ کردی ہیں اور جلد ہی سرگودھا کو سی پیک منصوبہ سے منسلک کرنے کیلئے اقدامات شروع ہوجائینگے۔