گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بااثر افراد کے پالتو کتوں نے محنت کش کی 3سالہ بچی کو بری طرح کاٹ کر زخمی کر دیا ،گوندلانوالہ کے محنت کش عمران کی3سالہ بیٹی روہنہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ بااثر شخص چوہدری سلیم کے خونخوار کتوں نے اس پر حملہ کر دیا جس سے روہینہ شدید زخمی ہو گئی روہینہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیاجہاں ڈاکٹرز نے اسے لاہور ریفر کر دیا ۔