گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ کے باہر واٹر سپلائی لائن اچانک پھٹنے سڑک پر پانی جمع ہو گیا جس کے باعث راہگیروں کو گزرنے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ہسپتال میں آنے والے افراد کو بھی پانی کے درمیان میں سے گزار کر لایا جاتا رہا ادھر اطلاع ملنے پر واسا اور دیگر متعلقہ محکموں کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے کرین کے ذریعے سڑک کی کھدائی کر کے پائپ کی مرمت کی اور پانی کو پائپوں کے ذریعے کھینچ لیا گیا ۔