ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان کینال سب ڈویژن کی بیشتر نہروں میں پانی کی شدید ترین قلت سے کاشتہ فصلیں برباد ہونا شروع ہوگئی ہیں، فصل گندم کی پہلی آبپاشی نہ ہونے کی وجہ سے فصل کافی متاثرہورہی ہے ،خشک سردی اور کورے سے فصل کااگاؤ تک رک گیاہے، سرسبز فصل یکدم پیلی ہونا شروع ہوگئی ہے، نہری پانی نہ ملنے کی وجہ سے فصل تیلی کرگئی ہے جس سے فصل کے نئے شگوفے نکلنا بندہوگئے ہیں، اس کی بنیادی وجہ نہری پانی کی شدید ترین قلت ہے ،قصبہ سب مائینر میں پانی کی شدید قلت کئی روز سے جاری ہے جس سے ہزاروں ایکڑ رقبہ پرکاشتہ فصلیں پانی کی کمی کاشکار ہوگئیں ہیں،قصبہ سب مائینر کے آبنوش میاں مظہر عباس گلشن ،میاں فراز ،میاں شہباز ،میاں وسیم ریاض ،ڈاکٹر علی عباس ،میاں ریاض حسین ،محمد اکرم خان ،ملک بشیر کلہوڑا ،ملک فیض بخش ،ملک شوکت آہیر ،ملک عارف آہیر نے چیف انجیئنر انہار ملتان زون سے اپیل کی ہے کہ قصبہ سب مائینر میں پانی چھوڑا جائے ورنہ مذکورہ نہر کے تمام کسان دفتر کے گھیرائو اوراحتجاج کریں گئے ،اس سلسلے میں متعلقہ حکام کاکہنا ہے کہ ملتان کینال سب ڈویژن کی نہروں میں پانی کی کمی ہے جس کی وجہ سے نہر میں پانی کی عارضی بندی کی گئی ہے جوایک دو روز میں دور ہونے کاامکان ہے ۔