• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال میں کاٹن ریسرچ سٹیشن ملتان کاپنجاب کی معیشت میں66ارب کاشیئر رہا

ملتان(سٹاف رپورٹر) رواں سال 2016ء میں کاٹن ریسرچ سٹیشن ملتان کاپنجاب کی معیشت میں66ارب روپے کاشیئر  دےرہا ہے ،یہ ادارہ جنوبی پنجاب کے کسانوں کی فلاح وبہود کیلئے1935ء سے کپاس کی تحقیق میں سرگرم ہے، اس ادارے نے اب تک کپاس کی17 اقسام تیار کی ہیں جن میں ایم این ایچ 93،ایس 12،اور ایم این ایچ886 زیادہ مقبول ہیں، یہ اقسام نہ صر ف پنجاب میں بلکہ سندھ میں اپنی زیادہ پیداواری صلاحیت کی وجہ سے50 فیصد سے زائد رقبہ پر کاشت ہوتی رہی ہیں ،رواں سال اس ادارہ کی کارکردگی دوسرے کپاس کے تحقیقاتی اداروں کی نسبت بہت اچھی رہی ہے،امسال اس ادارے کی مختلف اقسام پنجاب میں 33 فیصد رقبہ پر کاشت ہوئیں جس میں ایک نئی قسم ایم این ایچ 996قومی وصوبائی تجربات میں شامل کی گئی ہے ، کاٹن باٹنسٹ ڈاکٹر صغیر احمد نے بتایا کہ ادارے نے عالمی معیار کو مدنظررکھتے ہوئے کپاس کی نئی اقسام میں پتہ مروڑ وائرس کے خلاف قوت مدافعیت رکھنی والی اقسام کی تیاری ،لمبے ریشہ 30ملی میڑ یااس سے زائد والی اقسام کی تیاری ،ٹینڈ کاوزن 4گرام سے زیادہ والی اقسام ،زیادہ پانی کو برداشت کرنے والی قسم نامیاتی مادہ بڑھانے کاکپاس کی اقسام کی تیارپر لگا ہوا ہے ،سفید مکھی اور گلابی سنڈی کے موثر کنٹرول کیلئے مربوط طریقہ کار بنایا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نئی اور جدید ٹیکنالوجی کے لئے کوشاں ہے، فصل کی پیداواری لاگت کوکم کرنا اور فصل کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کاچیلیج دیا گیاہے، جس کوپورا کیا جائے گا  ۔
تازہ ترین