لیجنڈ امریکی باکسر محمد علی کی بیٹی جمیلہ علی نے اپنے والد کی زندگی اور کیرئیر پر ہونے والی ایک نمائش میں شرکت کیلئے قطر کا نجی دورہ کیا ہے۔
جمیلہ علی نے دوحا کے میوزیم آف اسلامک آرٹ کا دورہ کیا، جہاں محمد علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔
اس نمائش کا آغاز جولائی میں کیا گیا تھا، جس میں محمد علی کے کیرئیر کے حوالے سے 22 کے قریب فن پارے اور ان کی دستخط کی گئیں یادگاریں بھی موجود ہیں۔
نمائش میں محمد علی کی وہ تصاویر بھی موجود ہیں، جب انہوں نے 1971ء میں قطر کا دورہ کیا تھا۔ یہ نمائش 25 فروری 2017 تک عوام کے لئے مفت جاری رہے گی۔
اس کے بعد اس نمائش کے کچھ فن پاروں کو خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اولمپک اور اسپورٹس میوزیم میں رکھ دیا جائے گا۔