گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے گارڈن قلی عبدالستار کو اس کی بیٹی کی شادی پر پنجاب پریژن فاؤنڈیشن کی جانب سے دی جانے والی شادی گرانٹ ایک لاکھ روپے کا چیک دیا گیا جو کہ سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر ہفتہ وار سلامی کی تقریب کے دوران وصول کروا رہے ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک بابر علی اور دیگر آفیسران بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔