• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان شہر کو قبضہ گروپ اور تجاوزات مافیا سےصاف کرونگا:نومنتخب مئیرنویدا رائیں

ملتان‘وہاڑی(سٹاف رپورٹر‘نمائندہ جنگ) حلف برادری کی تقریب سے نومنتخب میئر نوید الحق آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان شہر کو قبضہ گروپ اور تجاوزات مافیا سے صفایا کرکے مثالی شہر بنا دوں گا شہر کے گلی کوچوں میں کوڑا کرکٹ اور سیوریج کا پانی برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ ملتان کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے عناصر کو گھر بھیج دیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ ملتان شہر کو سنوارنا اور اس کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام گروپوں کو ساتھ لیکر چلوں گا ۔ پینے کے پانی کا صاف پانی، صحت و تعلیم ، کھیلوں کا میدان ، گڈز گورنس تعلیم ان کی اولین ترجیحات ہیں انہوں نے میئر کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی تقریر میں ہدایات جاری کردیں اور کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں اور منفی کردار کے آفیسران و ملازمین کو سخت کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔  دریں اثنا ضلع کونسل کے نو منتخب چیئرمین دیوان محمد عباس بخاری نے کہا ہے کہ ضلع ملتان کی ترقی کیلئے دن رات کام کریں گے اور ملتان کی عوام سے کئے جانے والے تمام وعدے پورے کریں گے اور دیہی علاقوں میں سٹرکوں کا جام بچھا دیا جائے اور ان کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تمام بنیادی سروسزانکی دیلیز پر فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا ہےکہ میں اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد اپنے قائد  نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے ضلع ملتان کی عوام کی خدمت کا موقع دیا انہوں نے کہا ہے کہ میں خوش نصیب ہوں کہ ضلع کونسل کے ایوان شوکت حیات نون اور سید مجاہد علی شاہ جیسے سینئر تجربہ کار سیاستدان بھی شامل ہیں ۔  دریں اثناءنومنتخب چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین چشتی نے حلف برداری کی تقریب کے شرکاء خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل کہلوانے کے بجا ئے خادم کہلوانا پسند کریں گے جس طرح حکومت پنجاب نے پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور گاؤں سے شہر تک سڑکیں اور موٹر ویز بنانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے انہیں ترقیاتی کا موں کی طرزپر ضلع وہاڑی میں بھی بلا تفریق ترقیاتی کام کرائے جا ئیں گے انہوں نے ضلعی افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کوافسر نہ سمجھیں بلکہ عوام کے خادم بن کر عوام کی خدمت کریں۔
تازہ ترین