• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا کے ووٹرز لیگی ارکان اسمبلی سے بے زارہوچکے‘ممتازکاہلوں

سرگودھا (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نارتھ پنجاب کے سینئر نائب صدر ممتاز اختر کاہلوں نےکہا ہےکہ سرگودھا کے ارکان اسمبلی اتنے نااہل ہیں کہ اب انہوں نے میئر کا سہارا لینا شروع کردیا ہے ۔خود شہر کیلئے کچھ کر نہ سکےاوراب ان کی کوشش ہوگی کہ میئر سرگودھا بھی شہر کیلئے کچھ نہ کرسکیں اسی لئے ووٹرز چوہدری حامد حمید اور عبدالرزاق ڈھلوں سے بے زار نظر آرہے ہیں اور این اے 66، پی پی 33 میں2018میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی ۔انہوں نےکہاکہ کرپشن کیخلاف نیب سمیت تمام ادارے خاموش ہیں۔ ملک کو تباہی اور بدعنوانی سے بچانے کیلئے ملکی اداروں کو فعال کرنا ہوگا۔ تحریک انصاف قوم کو کسی صورت مایوس نہیں کریگی لیگی حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے جھوٹ کاپلندہ ہیں اگر معیشت مضبوط ہورہی ہے تو پھر عوام کو ریلیف کیوں نہیں دیا جارہا۔ پاکستان میں50 فیصد سے زائد لوگوں کا غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنا لیگی حکومت کی ناکام معاشی اور اقتصادی پالیسیوں کامنہ بولتاثبوت ہے ۔پانامہ لیکس کیس وزیراعظم کواس کے منطقی انجام تک پہنچائے گا ۔
تازہ ترین