گجرات (نمائندہ جنگ) محکمہ تعلیم کی کارکردگی کےجائزہ کیلئے اجلاس ز یر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں ڈی ایم او وقار حسین خاں، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، محکمہ تعلیم کے ڈی ای اوز، ڈی ڈی اوز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران نے شرکت کی،ا علی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور پانچ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو نقد انعامات سے بھی نواز گیا جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ایجوکیشن افسران سے جواب طلبی کا فیصلہ کیا گیا۔