• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر زیادہ، سیٹیں کم، ریلوے ریزرویشن عملہ اور قلی ٹکٹیں بلیک کرنے لگے

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے سٹیشن ملتان کینٹ پر مسافروں کی تعداد میں اضا فہ ہونے سے ٹرینوں میں برتھیں اور سیٹیں کم پڑ گئیں،جس کا فائدہ اٹھا کر ٹکٹوں کی بلیک میں ملوث ریزرویشن کا عملہ اور قلی مافیا بھی متحرک ہوگیا ہے ،مسافر گھنٹوں لائن میں لگنے کے باوجود ٹکٹ نہ ملنے کے باعث مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں،معلوم ہوا ہےکہ ٹرینوں کی آمدورفت بہتر ہونے اور ریلوے کی کارکردگی کے باعث لوگوں میں ریل کے سفر کے رجحان میں بھی اضافہ ہوا ہےجس کی وجہ سے مسافروں کا رش کینٹ سٹیشن پر بڑھ گیا ہے،بتایا گیا ہے کہ ٹکٹوں کی بلیک میں ملوث بکنگ آفس کا عملہ اور قلی اس صورت حال سے خوب فائدہ اٹھا رہے ہیں،دوسری طرف ریزرویشن آفس کے عملہ کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے لوگوں کی آمدورفت معمول سے بہت زیادہ ہے جبکہ ٹرینوں میں گنجائش کم ہے جس کی وجہ سے مسافروں کا دبائو ہے اور اس صورت حال کے باعث ہم خود بھی پریشان ہیں۔
تازہ ترین