• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،خطرناک قرار دی گئی عمارت کو ضلع کونسل سیکرٹریٹ میں تبدیل

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )خطرناک قرار دی گئی عمارت کو ضلع کونسل سیکرٹریٹ میں تبدیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق 1967ء میں قلعہ سیالکوٹ پر تعمیر ہونی والی عمارت جس میں12اکتوبر 1999ءتک ضلع کونسل کے دفاتر قائم تھے۔ تاہم 2001ءمیں ضلع ناظم سیکرٹریٹ ڈی سی او آفس سیالکوٹ میں منتقل ہوگے او ر مذکورہ بلڈنگ میں ایڈوئزز ٹوصوبائی محتسب ،اینٹی کرپشن ، اور ٹی ایم اے دفاتر قائم تھے۔ تاہم گزشتہ کئی سالوں سے ٹی ایم اے کی طرف سے مذکورہ بلڈنگ کو خطرناک قرار دیا ہوا ہے۔ تاہم 2015ءبلدیاتی انتخابات کے نتیجہ میں قائم ہونے والی ضلع کونسل کے چیئرپرسن اور وائس چیئرمینوں سمیت ان کے سٹاف کےلئے مذکورہ بلڈنگ کو دوسرے محکموں سے خالی کروا یا گیا ہے اور وہاں پر ضلع کونسل سیکرٹریٹ قائم کردیا گیا ہے۔ جبکہ عمارت میں کسی قسم کی تزئین آرائش نہ کی گئی ہے یاد رہے کہ ضلع سیالکوٹ میں ضلع کونسل ہال تاحال تعمیر نہ ہوسکا ہے۔
تازہ ترین