گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ق کے سابق مرکزی نائب صدر طارق محمود مغل چوہدری برادران کے ساتھ 25سالہ رفاقت چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں ،انہوں نے مسلم لیگ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سینئر راہنما سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان سے ملاقات کے موقع پرکیا ۔