گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی مختلف ٹیموں نے پراپرٹی ٹیکس نادھندگان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران 5000سے زائد پراپرٹیاں سیل کر دیں ،ایکسائز ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس نادھندگان کو بارہا مرتبہ نوٹس بھجوائے گئے اس کے باوجود وہ ناتو پراپرٹی ٹیکس جمع کرواتے تھے اور نہ ہی انہوں نے دفتر سے رابطہ کیا تھا جس پر ڈائریکٹر ایکسائز کی ہدایت پر پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ،ای ٹی او ایکسائز حبیب اللہ چٹھہ نے کہا کہ بڑے پراپرٹی ٹیکس نادھندگان کو گرفتار کرنے کیلئے بھی کارروائی جلد شروع کر دی جائیگی ۔