• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر اعلیٰ شخصیت کی تصویر کیس ،ملتان سے گرفتار دونوں ملزمان 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (اے پی پی) ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ عامر خلیل نے سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدالتی شخصیت کی تصویر چلانے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ اتوار کو ایف آئی اے نے ملزمان عدنان اور ماجد کو پیش کر کے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مزید تفتیش درکار ہے لہذا ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر عدالت نے یہ حکم سنایا۔ ملزمان کو ہفتہ کی رات ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے ملتان سے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان وزیراعظم کے ساتھ گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ظاہر کر کے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر رہے تھے۔
تازہ ترین