حب ( نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) تحصیل نال کے سینئر رہنماؤں عبدالغنی چنال ، غلام نبی بزنجو ، دیدار بلوچ ، محمد اسلم بلوچ، حبیب اللہ بزنجو ، عبدالقادر ساسولی ، اللہ بخش بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں فعال اور منظم ہے جس کی وجہ سے آئے روز بلوچستان کے کونے کونے سے لوگ جوق در جوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔نواب ثناء اللہ خان زہری کی قربانیاں رنگ لائی ہیں جو ماضی میں انہوں نے دیں لیکن انہوں نے کبھی بھی ہمت نہ ہاری ۔انہوں نے کہا کہ شہید باب میر سکندر خان زہری ، میر زیب زہری ، میر مہر اللہ زہری و دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت میں زندگی گزاری اور ان کا فکر و فلسفہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔