• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالا میں زہریلی شراب پینے سے4 افراد ہلاک

Gujranwala 4 Dead By Drinking Poisonous Liquor
گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک جبکہ دو کو تشویش ناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق تھیڑی سائنسی کے رہائشی افراد کی حالت مبینہ طور پر شراب پینےسے خراب ہوئی، جنھیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد تشویش ناک حالت میں لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شراب نوشی سے مرنے والے افراد صابن بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے جن میں سے دو کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنےسے ہوئی، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
تازہ ترین