ملتان میں حد نگاہ صفرہوگئی جس کے بعد جہازوں کی آمد اور روانگی روک دی گئی جبکہ ائیر پورٹ بند کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کے بیشتر شہروں جن میں بہاول پور، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن اور وہاڑی میں ہر جانب دھند ہی دھند ہے، نیشنل ہائی وے پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کےمطابق قومی شاہراہ کے کئی حصے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ ملتان، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن اور وہاڑی کے علاقےدھند سے زیادہ متاثر ہیں، بعض مقامات پر حد نگاہ صفر ہے۔
ترجمان موٹروے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، فوگ لائیٹس لگائیں اور گاڑیوں کے وائپر درست حالت میں رکھیں، ترجمان نے دھند میں قافلوں کی شکل میں سفر کرنے کی ہدایت کی ہے۔