گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں نوازلیگ کے رہنما سابق کونسلر ارشد محمود بٹ کے گھر دھاوا بول دیا چادر اور چار دیواری کی دھجیاں اڑادیں اس واقعہ کے خلاف نائیلہ چوک میں مسلم لیگی کارکنوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ہے سابق کونسلر ارشد محمود بٹ نے بتایا کہ آج سی پی او دفتر کے باہر احتجاج کیا جائے گا دوسری طرف ماڈل ٹائون پولیس کے مطابق شفیق گجر کے گھر پر فائرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔