• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے میں سیشن جج جہلم اورسول جج گجرات سمیت4افرادزخمی

گوجرانوالہ، کامونکی (نمائندہ جنگ، نامہ نگار) سائیکل سوارکوبچاتے ہوئےسیشن جج جہلم کی گاڑی کامونکی کےقریب ڈیوائڈرسےٹکرا گئی جس سےسیشن جج کےعلاوہ سینئرسول جج گجرات سمیت 4افراد شدید زخی ہوگئے ،سیشن جج جہلم ماہ رخ عزیز اورسینئرسول جج گجرات صائمہ حسین گاڑی میں لاہور جارہی تھیں کہ کامونکی کے قریب گاڑی کےآگے سائیکل سوارآگیا جسے بچاتے ہوئے گاڑی ڈیوائڈر سےٹکرا گئیجس سے گاڑی میں سوار دونوں فاضل ججزسمیت ڈرائیورعبدالجبار اورگن مینعرفان چاروں شدیدزخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ ریفرکر دیا ،چیف کنسلٹنٹ آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹرمظفر نصر اللہ چٹھہ نے بتایا کہ سیشن جج کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوچکی ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہرہے ۔
تازہ ترین