• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جائیں گئے ،حناءارشد

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناءارشد نے کہا ہے کہ ضلع کونسل سیالکوٹ کے تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جائیں گئے اور ضلع کونسل کے تمام یونین کونسل معیاری شہری سہولتیں بالخصوص صحت، تعلیم ، آمدروفت اور صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی کلب آڈیٹوریم سیالکوٹ میں ضلع کونسل سیالکوٹ کے پہلے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وائس چیئرمینوں چودھری جمیل اشرف، ملک ضیافت علی ، رضا سبحانی اور اراکین ضلع کونسل سیالکوٹ کے علاوہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے بھی شرکت کی ۔
تازہ ترین