شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ضلع شیخوپورہ میں محکمہ صحت کے بعض افسروں کی غفلت کی بناء پر انسداد پولیو کی مہم کے سلسلہ میں ضلع کا 89فیصد حصہ کور کیا گیا ہے اس بارے میں ای ڈی او نے تمام افسروں سے وضاحت طلب کرلی ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ انسداد پولیو کیلئے سوفیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے، دریں اثناء بار بار غیر حاضر پائے جانے پر محکمہ صحت نے ضلع حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ایچ یو اجنیانوالہ کے ڈاکٹر عمر حنیف کی خدمات محکمہ صحت پنجاب کے سپرد کردی جائیں۔