راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی مری روڈ کے انڈر پاسز اور میٹرو کے کاریڈور میں ایل ای ڈی لائٹس لگائے گی ،اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود ملک آ ج کمشنر و ڈی جی آر ڈی اے عظمت محمود سے بھی ملاقات کرینگے ، ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ پیر کو انہوں نے کینٹ ایریاز میں خصوصاً مال روڈ پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کے حوالے سے سٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈئر سید حسن رضا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، اس موقع پر سٹیشن کمانڈر نے ایل ای ٹی لائٹس کی تنصیب کو ایک اچھا آئیڈیا قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دونوں کینٹ بورڈز حکام کو ہدایت کی کہ پورے راولپنڈی میں اس حوالے سے یکسانیت ہونی چاہئے ۔