سرگودھا(نامہ نگار) ضلع سرگودھا کے 27 تھانوں کی پولیس نے 2016 کے دوران 433 عدالتی مفروروں اور 4451 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کے اعدادو شما ر کے مطابق ضلع بھر میں مجمو عی طور پر 15000 سے زائد مقدمات در ج کئے گئے جب کہ 78 کلا شنکو ف 12 ہینڈ گرینیڈ 242 رائفل 412 بندو قیں 132ریوالور 1313 پسٹل اور 14 کار بین برآمد ہو ئے۔ پولیس نے سنگین مقدمات میں ملوث 60 خطر نا ک گینگ گرفتار کئے جب کہ مفرور اشتہا ر یو ں میں 958 ایسے اشتہا ری گرفتار کئے گئے جن کے نا م اے کیٹیگر ی کے ملز ما ن میں شامل تھے شراب کی 40فیکٹر یا ں پکڑ ی گئیں جب کہ 90 ہز ا ر سے زائد شراب کی بوتلیں اور ایک شرابی کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ 2016 کے دوران جرائم کی صورت حال مجمو عی طور پر کنٹر و ل میں رہی اور پنجا ب کے دیگر اضلا ع کے مقابلے میں سرگودھا میں امن و اما ن کی صورت حال نفر ی کی کمی کے با و جو د بہت بہتر رہی۔