• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا کے شہریوں کا استحصال کیا جارہا ہے ‘تسنیم قریشی

سرگودھا(نمائندہ جنگ)سابق وزیرمملکت ومرکزی راہنماپاکستان پیپلزپار ٹی تسنیم احمدقریشی نے مہرامان اللہ گگھ کی رہائش گاہ پرپارٹی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہو ئےکہاکہ پیپلزپارٹی کے دورمیں ضلع سرگودہاکیلئے منظورکی گئی 3ارب روپے کی گرانٹ کی واپسی اوراسکولاہورمیں لگانالیگی حکومت کے سرگو دہاکے لوگوں سے امتیازی سلو ک کامنہ بولتاثبوت ہے۔ سرگودہاکی حق تلفی اوریہاں کے فنڈزکولاہورمنتقل کر نے پر لیگی ارکان اسمبلی کا خاموش تماشائی بنناسرگودہاکے عوام کا ا ستحصال ہے۔ ساڑھے3سال کے عرصہ میں لیگی ارکان اسمبلی کاسرگودہاکیلئے کوئی میگاپراجیکٹ حاصل نہ کرناان کی عوامی مسائل سے عدم دلچسپی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ وفاقی اورصوبائی حکومت بر ی طرح ناکام ہوچکی ہے۔ اس موقع پر راناحاکم خان اور راناجمشیدخان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین