آکلینڈ ( جنگ نیوز ) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میںگزشتہ روز شہریوں کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں شہر کی اہم ترین مارکیٹ بند ملی جبکہ اس کے اطراف سڑکوں پر بھی ٹریفک موجود نہیں تھی۔ یہ سارا انتظام دنیا کے بہترین خواتین ٹینس پلیئرز کے درمیان سڑک پر دوستانہ میچ کیلئے تھا۔ عارضی ٹینس کورٹ پر بلجیم کی کیرولین وزنیاکی اور نیوزی لینڈ کی نیٹ بال سٹار پلیئر ماریہ ٹوٹیا کا مقابلہ اینا آئیوانووچ اور ٹی وی میزبان بریڈنم میکری سے تھا۔ میچ دیکھنے کےلیے سڑکے دونوں طرف سیکڑوں لوگ جمع تھے انہوں نے دنیا کی ٹاپ ٹینس پلیئرز کو بالکل مفت سامنے ایکشن میں دیکھا اور اس منفرد تجربے سے لطف اندوز ہوئے، بعدازاں کیرولین اور اینا لوگوں میں گھل مل گئیں اور مداحوں نے ان کے ساتھ سلفیز بنائیں۔ یہ نمائشی میچ پیر سے شروع ہونے والے اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کی تشہر کی غرض سے منعقد کیا گیا تھا۔ بعدازاں میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے کیرولین وزنیاکی نے والہانہ انداز میں استقبال کرنے پر آکلینڈ کے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔