برسبین(نیوزڈیسک) ڈومنیکا سبلکووا، اینڈریا پیٹکووچ، ایناستاسیا پلوچینکووا، الیز کارنیٹ اور وارورا لیپچینکو نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ ویمنز سنگلز کے پہلے رائونڈ میں سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکووا نے بیلجیئم کی یانینا وکمائر کو 3-6 ، 6-4 اور 6-4 سے ہرایا۔ جرمنی کی اینڈریا پیٹکووچ نے برازیل کی پریرا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ان کی جیت کا سکور 6-1 اور 6-2 رہا۔ روس کی ایناستاسیا پلوچینکووا نے سوئٹزرلینڈ کی تائمہ کو 6-2 اور 6-1 سے شکست دی۔ فرانس کی الیزا کارنیٹ نے ہم وطن حریف میلڈینووچ کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی۔ امریکا کی وارورا لیپچینکو نے سلواکیہ کی اینا کیرولینا کو ہرایا۔