• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی 6جنوری کو بہاولپور میں قطر کے ڈپٹی وزیر اعظم سے ملاقات متوقع سکیورٹی کیلئے رینجرز کی ایک کمپنی طلب

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کا دو روزہ دورہِ بہاولپور،قطر کے ڈپٹی پرائم منسٹر سے بھی ملاقات متوقع ہے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف دوروزہ دورے پر 6جنوری 2017ء کو بہاولپور پہنچیں گے، اپنے دورے کے دوران وہ چولستانیوں کی الاٹمنٹ،ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح کے ساتھ ساتھ ان کا لال سوہانرا نیشنل پارک کے ایریا میں مقیم قطری ڈپٹی پرائم منسٹر شیخ محمد بن خلیفہ التھانی سے ملاقات کابھی امکان ہے۔اس حوالے سے انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے وزارت داخلہ  کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ قطر کے ڈپٹی پرائم منسٹر شیخ محمد بن خلیفہ الثانی بہاولپور شکار کے غرض سے پہنچ چکے ہیں جو لال سوہانرانیشنل پارک کے ایریامیں شکار کھیلیں گے،ان کی سیکورٹی کیلئے فوری طورپر ایک کمپنی رینجرز فراہم کی جائے۔
تازہ ترین