ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)گزشتہ روز کھوسہ گروپ کے نوجوانوں کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ثناء اللہ خان کھوسہ نے کی ہم نوجوانوں کو متحد کرنے کیلئے ہر یونین کونسل کی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دیں گے اور کھوسہ گروپ فعال بنانے کیلئے نوجوانوں کا کردار اہم ہو گا آنیوالے جنرل الیکشن کے لیے کھوسہ گروپ چٹان کی طرح مضبوط ہو گا آج ہر گلی محلہ میں کھوسہ گروپ کے وفادار ساتھی موجود ہیں۔ کھوسہ سرداروں نے ہمیشہ علاقہ کی بھلائی کی اور اعوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ہمارا یہ مشن جاری رہے گا ۔ موجودہ حکمرانوں کو تقریباً چار سال ہونے کو ہیں لیکن ڈیرہ شہر کی ترقی کہیں نظر نہیں آئی جو لوگ اعوام کی خدمت نہیں کرتے وہ ہمیشہ مسترد کر دیے جاتے ہیں ، اس موقع پر محمد یوسف تھہیم ، ملک منیر احمد بلوچ، سلطان خان کھوسہ، منظور خان کھوسہ، غلام اکبر کھوسہ، خرم خان سانگھی ، مومن خان لغاری،سعدخان راجپوت، ملک صفدر ، محمد عمران تھہیم، آصف خان راجپوت، اجمل خان کے علاوہ نوجوان موجود تھے۔