گجرات (نمائندہ جنگ) اووسیز پاکستانیز کمیٹی ضلع گجرات نے فعال کردار ادا کرتے ہوئے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے وصول ہونیوالی 245شکایات میں سے216کو نمٹا دیا، اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس افسران زیر التوا درخواستوں کا ازالہ کریں، یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر گجرات لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں، ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ، ڈسٹرکٹ چیئرمین ایم پی اے چوہدری شبیر احمد، فوکل پرسن ڈی ایم او وقار حسین خان و دیگر افسران نے شرکت کی۔