• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: ریسکیو 1122نے2016ء میں 12479افرادکو ریسکیو کیا

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 گجرات انجینئرخافظ عبدالرشیدنے سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122گجرات کو سال 2016 میں 193637 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 10055 کالز ایمر جنسی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران5201 روڈ ٹریفک حادثات کے زخمیوں اور 3348 میڈیکل کی ایمرجنسی میں متاثرین کو مدد فراہم کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے 248واقعات میں ریسکیو1122نے ایمرجنسی خدمات فراہم کیں جبکہ جرائم کی مختلف واقعات میں زخمی ہونیوالے247 افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا، دریاؤں اور نہروں میں ڈوبنے والے 33واقعات میں خدمات فراہم کی گئیں، عمارتیں گرنے کے 8واقعات میں ہنگامی امداد فراہم کی گئی، متفرق نوعیت کی967 دیگر ایمرجنسی جن میں چوٹ لگ جانے، چھت سے گرجانے، زہریلے جانور کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کو ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئیں۔ ڈی او ایمرجنسی نے بتایا کہ گزشتہ سال مجموعی طور پر 12479زخمی افراد کو متاثرہ لوگو ں کو ریسکیو کیا گیا۔گزشتہ سال میں 3850 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔جبکہ8192 شدید متاثرہ لوگوں کو ریسکیو 1122 گجرات نے بر وقت طبی امدادمہیاکر کے ہسپتال پہنچایا۔
تازہ ترین