لاہور(نمائندہ خصو صی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق جوائنٹ سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر زین علی بھٹی نے ملاقات کی اور دیگر رہنمائوںا و رساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر طارق بشیر چیمہ مرکزی سیکرٹری جنرل، چودھری ظہیر الدین، محمد بشارت راجہ، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، ذوالفقار پپن اور انعام الحق بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے حیدر علی بھٹی، چودھری زاہد حسین بھٹی، حاجی ارشد مغل، خرم شہزاد، حاجی نصرت اللہ چیمہ، غلام عباس بھٹی، لالہ محمد شریف اور محسن ارشد نے بھی چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر اظہار اعتمادکیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد خادمِ اعلیٰ اپنی نااہلی کے باعث مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، وہی ہسپتالوں کے فرشوں اور دروازوں پر ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں،ان کے وزیراعظم بھائی نئے ہسپتال بنانے کا اعلان کر رہے ہیں جبکہ پرانے ہسپتال ان کے کنٹرول میں نہیں،کمیشن بنانے اور تمام محکموں کے فنڈز اورنج لائن اور جنگلہ بس پر لگانے کی وجہ سے صحت کا شعبہ مکمل طور پر تباہی کا شکار ہے۔ پرویز الہی