ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے عامر سعید انصاری نے کہا ہے کہ میئر و ڈپٹی میئر ملتان کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ سیوریج، واٹر فلٹریشن، سٹریٹ لائٹس سمیت دیگر مسائل حل ہو ں۔ عمران خان کے اپنے کارکن انہیں چھوڑ کر جا رہے ہیں رواں ماہ میٹرو بس منصوبے کا افتتاح ہو گا اور شہریوں کو سستی سفری سہولیات میسر ہوں گی، نشتر سمیت ددیگر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما محمد علی پٹھان کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر چوہدری آصف انصاری، اقبال مانیکا ، محمد رفیق ، مشہور خانزادہ ودیگر بھی موجود تھے۔