سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)صوبائی حکومت کی طرف سے ضلع سیالکوٹ سمیت صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کے لئے فنڈز کا اجرا کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے صوبہ بھر کی 182 میونسپل کمیٹیوں،4025یونین کونسل، 35 ضلع کونسل، 11 میونسپل کارپوریشن اور ایک میٹر وپولیٹن کاریوریشن کے کھاتوں میں ایک ارب 18 کروڑ روپے فنڈز کا اجرا کردیا گیاہے تاکہ عوام کی بروقت خدمت کے لئے اخراجات کو کیا جاسکے ۔