گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے سابق جوائنٹ سیکرٹری پنجاب اور این اے97کے آزاد امیدوار ڈاکٹر زین بھٹی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا یہ اعلان انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد کیا اس موقع پر چوہدری زاہدحسین سمیت راہوالی ، تلونڈی کھجور والی ، ترگڑی کے سرکردہ سیاسی راہنما موجود تھے ۔