گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)یونان نوکری کا جھانسہ دلواکر ترکی میں 4افراد کو اغواء کر کے ان پر بہیمانہ تشدد کرکے اہلخانہ سے تاوان مانگنے والے انسانی سمگلرز ملزمان افضال بٹ اور وسیم بٹ دونوں حقیقی بھائیوں سمیت لقمان نامی شخص کوایف آئی اے گوجرانوالہنےگرفتار کر لیا گیا ملزم افضال بٹ اور وسیم بٹ دونوں کا استنبول میں سیف ہاؤس ہے جہاں انہوں نے ٹارچر سیل بنا رکھا ہے ، ملزمان اس سے پہلے بھی متعدد افراد کو بیرون ملک بھجوا چکے ہیںایف آئی اے کے مطابق جلد مغویان کو بھی بازیاب کروا لیا جائے گا۔