• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجکاری پروگراموںکی بروقت تکمیل کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے،اسحاق ڈار

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت نجکاری سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے وزیر خزانہ کو کابینہ کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ نجکاری پروگرام پر بریفنگ دی۔ انہوں نے نجکاری کے جاری پروگراموں اور نجکاری کے بعد کے معاملات سے بھی آگاہ کیا، نجکاری کمیشن کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی سے بھی وزیر خزانہ کا آگاہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے نجکاری کمیشن پر زور دیا کہ نجکاری کےجاری پروگراموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے۔ انہوں نے نجکاری کے عمل کو شفاف طریقے سے انجام دینے پر بھی زور دیا ، وزیر خزانہ نے کہا کہ نجکاری کا پروگرام موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
تازہ ترین