• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس پاکستا ن کی قسمت کا فیصلہ کریگا، شیخ رشید

لاہور ( صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کریگا ،جنوری ملکی سیاست کیلئے انتہائی اہم ہے ،کیس جیتیں یا ہاریں اعلیٰ عدلیہ کا ہر فیصلہ قبول کرینگے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ میں نا قابل تردید ثبوت پیش کر چکے ہیں کہ مریم نوازٹرسٹی نہیں بلکہ بینیفیشل اونر ہیں ، اس حوالے سے چار جنوری کو سپریم کورٹ میں مزید ثبوت بھی پیش کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس نے ثابت کردیا ہے کہ یہ لوگ ملکی دولت چوری کرکے بیرون ملک منتقل کرتے رہے ہیں، پاناما کیس کا فیصلہ ملکی قسمت کا فیصلہ ہے اگر عدلیہ نے انصاف پر مبنی فیصلہ دیدیا تو طالع آزماں کے راستے بند ہو جائیں گے اور قوم بیرکوں کے بجائے عدلیہ کی جانب دیکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ جاوید ہاشمی کی باتوں کا نوٹس ہی نہ لیتے، دھرنے میں میرے سامنے ما رشل لا کی کوئی سازش نہیں ہوئی۔اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے بارے میں شیخ رشید نے کہاکہ پیپلز پارٹی عملی طور پر ثابت کرے کہ وہ واقعی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہے۔
تازہ ترین