• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گجرات ، 17بچے پیدا کرنے کے بعد کسان جوڑے کا خاندانی منصوبہ بندی کا فیصلہ

کراچی(نیوز ڈیسک) بھارتی گجرات میں ایک جوڑے نے 17بچے پیدا کرنے کے بعد خاندانی منصوبہ بندی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی گجرات کے ضلع داہود میں کسان گھرانے سے تعلق رکھنے والے 44سالہ رامسنھ اور40سالہ کانو سنگوٹ نے 16بیٹیاں او ر ایک بیٹا پیدا کرنے کے بعد خاندانی منصوبہ بندی کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے گائوں والوں نے انہیں آمادہ کیا ، رامسنھ کا کہنا تھا کہ اسے احساس ہے کہ اس کا خاندان بہت بڑھ گیا ہے تاہم اس کا ایک ہی بیٹا ہے اور خاندان بڑھنے کی وجہ مزید بیٹوں کی خواہش تھی، جوڑے کے گھر 17نمبر پر2015 میں بیٹی پیدا ہوئی جس کا تاحال نام نہیں رکھا گیا ہےا ور نہ ہی جوڑے کو اپنے بچوں کی پیدائش کے دن اور تاریخ یاد ہیں۔
تازہ ترین