ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ میں ایم ڈی اوجی ڈی سی ایل کی غیر قانونی تعیناتی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے جس کی سماعت 16 جنوری کوہوگی ۔فاضل عدالت میں ایمپلائز یونین سی بی اے ملتان کے ریاض حسین نے وکیل ملک وقارحیدراعوان کے ذریعے درخواست دائرکی ہے کہ وہ اوجی ڈی سی ایل میں 20 سال سے ملازمت کررہاہے اورایمپلائز یونین سی بی اے کا سیکرٹری جنرل بھی ہے ۔مذکورہ ادارہ میں غیر قانونی طورپر 14 اپریل 2015ءکو زاہد امیرکو چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کیا گیا جبکہ وہ کینیڈین شہریت رکھتاہے اورہری شہریت رکھنےوالی کی تعیناتی نہیں ہوسکتی ہے لیکن اگلے روزہی انھیں ایم ڈی کااضافی چارج بھی دے دیاگیاجو اب تک ان کے پاس ہے نیز یہ تعیناتی وزیراعظم کی بجائے کمپنی سیکرٹری کی جانب سے کی گئی ہے اس لئے تعیناتی غیر قانونی ہونے کی وجہ سے منسوخ کرنے کا حکم دیاجائے ۔