ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے ہیڈکوارٹر نے گزشتہ مالی سال2015-2106ءمیں ہدف سے چار کروڑ روپے زائد کی آمدنی حاصل کرنے پر سابق ڈی سی او ریلوے ملتان کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر نقد انعام دیا ہے،سابق ڈی سی او ریلوے ملتان طاہر مروت اس وقت ڈی ٹی او ریلوے ملتان کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ۔