گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)انجمن تاجران بازار حاجی پورہ اورملحقہ ماکیٹوں کے انتخابات میں خواجہ صفی الرحمن صدرسمیت پورا پینل بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔دیگربلامقابلہ منتخب عہدیداروں میں چیئرمین چوہدری ناصر بشیر،سینئر نائب صدر عزیز الرحمن،جنرل سیکرٹری ملک محمدعظیم ،نائب صدر ملک ندیم اور فنانس سیکرٹری خواجہ شہزاد شامل ہیں اس موقع پرگوجرانوالہ تاجر اتحاد ڈاکٹر محمود گروپ کے مرکزی صدر عبدالمجید جوئیہ و دیگر نے نومنتخب صدر اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی۔