گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ،پرائیویٹ ہاسپٹل ایسوسی ایشن، وائے ڈی اےگوجرانوالہ اورجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد کی کمشنر آفس میں کمشنر گوجرانوالہ محمد آصف،آر پی او گوجرانوالہ محمد طاہر اور ڈپٹی کمشنرمحمدعامرجان سے ملاقات کی اورڈاکٹرروبینہ انورتشدد کیس پر اپنے تحفظات بارے آگاہ کیا اور مجرمان کو فوری گرفتاری کامطالبہ کیا ،آر پی اوگوجرانوالہ نے وفدکو یقین دلایا کہ تمام مجرمان بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے ۔وفد میں صدر پی ایم اے ڈاکٹر لیاقت علی ضیاء، نائب صدرپی ایم اے ڈاکٹر اصغرنوید،لیڈی نائب صدر ڈاکٹر نبیلہ بشیر،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر محمود شیخ، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد فیصل اقبال چوہدری،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عبدالباسط چوہدری،صدر پی ایچ اے ڈاکٹر میاں زاہد محمود،جوائنٹ سیکرٹری پی ایچ اے ڈاکٹر روبینہ مظفر چٹھہ،سینئر ممبر ڈاکٹر ظفر اقبال چوہدری،چئرمین وائے ڈی اے گوجرانوالہ ڈاکٹر عثمان ظفر ڈاراورڈاکٹر نورین شاہد شامل تھے۔