گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سٹی ڈویژن پولیس کے تھا نو ں کے فرینڈز ڈیسک کا ایس پی سٹی چوہدری طارق گجر کی سربراہی میں کانفرنس روم ماڈل ٹاؤن میں میٹنگ ہوئی جس میں سٹی ڈویشن کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور فرینڈز ڈیسک کے ممبران نے شرکت کی میٹنگ میں ایس پی سٹی طارق گجر نے تمام فرینڈز ڈیسک ممبران کو ایف آئی آر سمیت تمام ریکارڈ آن لائن کرنے اور ایف آئی آر روزنامچہ کو کمپیوٹرائزڈ درج کرنے کی ہدایت جاری کی اور ایس ایچ اوز اور تھانہ محرر کو فرینڈزڈیسک کیساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایات دی ۔